طبیعت کا رنگ
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - طبیعت کا انداز، مزاجی کیفیت۔ اس نے پوچھا مزاج کیسا ہے رنگ اب دیکھنا طبیعت کا ( ١٩٠٥ء، داغ، (مہذب اللغات) )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طبیعت' کے بعد سنسکرت سے ماخوذ حرف اضافت 'کا' لگا کر فارسی صفت 'رنگ' لگانے سے مرکب بنا۔ ١٩٠٥ء "مہذب اللغات" کے حوالے سے داغ کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر